کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.30روپے سے بڑھ کر170.50روپے اور قیمت فروخت170.40روپے سے بڑھ کر170.60روپے پر جا پہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کیہ قیمت خرید 172.40روپے سے گھٹ کر172.10روپے اور قیمت فروخت172.80روپے سے گھٹ کر172.50روپے پر آ گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید199روپے سے کم ہو کر198.50روپے اور قیمت فروخت200.50روپے سے کم ہو کر200روپے پر آ گئی جبکہ20پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت234روپے سے کم ہو کر233.80روپے پر آ گئی ۔