پاکستان پیپلز پارٹی

سید خورشید شاہ کو نو ٹس جاری کرنے کی خبر جعلی اور بے بنیاد ہے ،نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سید خورشید شاہ کو نو ٹس جاری کرنے کی خبر جعلی اور بے بنیاد ہے ۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ سید خورشید کی ثابت قدمی اور پارٹی سے وفاداری کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے ، پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو سید خورشید شاہ کی ثابت قدمی پر فخر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سید خورشید احمد شاہ دو سال سے سلیکٹڈ حکومت کے پاس یرغمال ہیں، سید خورشید احمد شاہ کا پورا خاندان احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں