لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کنٹونمنٹ بورڈ کی طرح بلدیاتی الیکشن اور جنرل الیکشن میں نھر پور حصہ لے گی ‘لیاقت بلوچ

کھاریاں(گلف آن لائن) جماعت اسلامی کنٹونمنٹ بورڈ کی طرح بلدیاتی الیکشن اور جنرل الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ۔ مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی مباہرے کررہی ہے یکم مارچ کو نوجوانوں کا مارچ اسلام آباد کی طرف ملک بھر سے جائیں گے۔

اور حکمرانوں سے ایک کروڑ نوکریوں کا حساب مانگیں گے۔۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کھاریاں میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط حکمران پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ میں رکاوٹ تو بنے ہوئے ہیں مگر افغانستان میں اگر طالبان اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں تو ان کے پیٹ میں کیوں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ڈاکٹر حیدر احسان اور میاں محمد قاسم نے خوب مقابلہ کیا۔۔کنونشن سے ضلعی امیر ڈاکٹر سید ضیائ اللہ شاہ ایڈووکیٹ۔۔ ضلعی راہنما چوہدری عنصردھول۔۔ڈاکٹر سید احسان حیدر نے بھی خطاب کیا۔کثیرتعداد میں احباب نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں