مسرت جمشید چیمہ

اپوزیشن کی پینڈورا پیپرز سے لگائی گئی ساری امیدیں دم توڑ گئیں،وزیر اعظم سر خرو ہوئے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ اپوزیشن کی پینڈورا پیپرز کی بنیاد پر حکومت کے خلاف منفی مہم چلانے کی ساری امیدیں دم توڑ گئی ہیں اور وزیر اعظم عمران خان پوری قوم کے سامنے سر خرو ہوئے ہیں، شرجیل میمن اوراسحاق ڈارکے بیٹے علی ڈارکی اپنی کوئی حیثیت نہیں، اسحاق ڈارکے بیٹے علی ڈارنوازشریف کے دامادبھی ہیں ، دونوں حقیقت میں نوازشریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں،احسن اقبال سمیت دیگر لیگیوں کو وزیر اعظم عمران خان کا نام شامل ہونے کا منفی پراپیگنڈا کرنے پر معافی مانگنی چاہیے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پینڈورا پیپرز سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بلا تاخیر اعلان کیا کہ اس کی بلا تفریق تحقیقات ہونی چاہئیں اور اگر کوئی ملوث ہوا تو قانون کے مطابق مناسب کارروائی بھی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ لیگیوںنے پینڈورا پیپرز کے سامنے آنے سے پہلے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیر اعظم عمران خان کے خلاف منفی پراپیگنڈا مہم چلائی لیکن حقیقت سامنے آنے پر یہ منہ چھپاتے پھرتے ہیں ۔ کون نہیں جانتا کہ شرجیل میمن کس کے وفادار ہیں ، علی ڈار نواز شریف کے داماد ہیں اور دونوں اصل میں نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹی ہوئی دولت کے پہرہ دار ہیں اور یہ حقیقت بھی بہت جلد آشکار ہو ہی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کے جیالوں او رمتوالوںنے پینڈورا پیپرز سے بڑی امیدیں لگائی ہوئی تھیں لیکن ان کی ساری امیدیں دم توڑ گئی ہیں اور ان کے منہ پر طمانچہ پڑاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں