بھارت

بھارت، فصلوں کی خریداری میں تاخیر، کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج

نئی دہلی (گلف آن لائن)بھارتی حکومت کی فصلوں کی خریداری میں تاخیر پر ریاست ہریانا میں کسانوں کے احتجاج میں مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران کرنال، امبالا اور سرسا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ رپورٹس کے مطابق، کسانوں نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ ڈالیں جبکہ انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت نے خریف کی فصلوں کی خریداری یکم اکتوبر سے 11 اکتوبر کردی تھی۔تاہم فصلوں کو محفوظ کرنے کی سہولت نہ ہونے پر بھارتی کسانوں نے احتجاج کیا۔احتجاج کے بعد ہریانا حکومت نے 3 اکتوبر سے فصلوں کی خریداری شروع کرنے کی اجازت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں