چانسلر میرکل

جرمنی میں اکتیسویں یوم اتحاد کی تقریبات،چانسلر میرکل کی شرکت

برلن(گلف آن لائن)وفاقی جمہوریہ جرمنی کے دوبارہ اتحاد کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے کی مرکزی تقریب جرمنی کی مشرقی ریاست سیکسنی انہالٹ کے شہر ہالے میں منعقد کی گئی ۔ کورونا ضوابط اور حفظان صحت اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی کے سبب، دعائیہ تقریب میں صرف 180 مہمان جبکہ اس کے بعد ہونے والی مرکزی تقریب میں 360 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

جرمن چانسلر میرکل نے اس موقع پر خطاب کیا۔ اس کے علاوہ جرمنی کے وفاقی صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر، وفاقی پارلیمان کے صدر وولف گانگ شوئبلے اور سینٹ کے موجودہ چیئرمین سمیت صوبائی رہنما رائنر ہازلہوف بھی شریک ہوئے ۔ سابقہ مشرقی اور مغربی جرمنی کا اتحاد تین اکتوبر 1990 کو عمل میں آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں