سلمان خان

آریان خان کی گرفتاری‘ سلمان خان شاہ رخ کی ڈھارس پہنچانے پہنچ گئے

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی میں گرفتاری کے بعد سلمان خان اپنے دوست شاہ رخ خان سے ملاقات کی اور ان کو اس مشکل وقت میں تسلی دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد اداکار سلمان خان گزشتہ روز درمیانی شب کو اداکار سے ملنے ان کے گھر گئے تھے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سلمان خان کو ایک سفید گاڑی میں شاہ رخ خان کے گھرمنت کے اندر داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں ایک دن کے ریمانڈ پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں دیتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں