ہاٹ لائن بحال

شمالی اور جنوبی کوریا کی کراس بارڈرہاٹ لائن بحال

سیول/واشنگٹن (گلف آن لائن)شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے کراس بارڈر ہاٹ لائن بحال کردی، جنوبی شمالی کوریا کے حکام نے اگست کے بعد آج دوبارہ ہاٹ لائن پر بات چیت کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام کا کہناتھا کہ رابطے کی بحالی تعلقات کی بحالی کا موقع فراہم کرے گی۔

دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ رابطوں کی بحالی جزیرہ نما کوریا میں استحکام کیلئے اہم ہے۔چینی نمائندہ خصوصی برائے جزیرہ نما کوریا نے کہا کہ شمالی اور جنوبی کوریا میں رابطوں کی بحالی قابل ذکر پیشرفت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں