کاٹن

کاٹن کی رواں سیزن 38 لاکھ سے زائد بیلز تیار ہو چکیں، کاٹن جنرز فورم

کراچی(گلف آن لائن)رواں سیزن میں تاحال کاٹن کی آمد گذشتہ سال کے مقابلے تقریبا دگنی ہوئی، کاٹن جنرز فورم کے مطابق 38 لاکھ سے زائد کاٹن بیلز تیار ہو چکی ہیں۔روئی کی آمدن کے ساتھ ہی جننگ فیکٹریوں نے کام شروع کردیا، کاٹن جنرز فورم کے مطابق یکم اکتوبر تک 38 لاکھ 46 ہزار کاٹن بیلز تیار کی جا چکی ہیں جو گذشتہ سیزن کے اسی عرصے کے مقابلے میں دگںی ہے،

گذشتہ سیزن میں اسی عرصے کے دوران 19 لاکھ 7 ہزار کاٹن بیلز تیار ہوئی تھیں۔ٹیکسٹائل ملز نے 33 لاکھ کاٹن بیلز جبکہ برآمد کنندگان نے 3 ہزار 600 بیلز خریدی ہیں۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق موسم بہتر ہونے کے باعث رواں سیزن میں کاٹن کی پیداوار ایک کروڑ بیلز تک متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں