سینیٹر شیری رحمان

بجلی کی قیمت میں اضافے سے حکومت عوام کی جیبوں پر 90 ارب کا ڈاکا ڈالے گی، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے حکومت عوام کی جیبوں پر 90 ارب کا ڈاکا ڈالے گی۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1.65 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے، ضافے سے حکومت عوام کی جیبوں پر 90 ارب کا ڈاکا ڈالے گی۔

انہوںنے کہاکہ3 سال میں بجلی کی قیمتوں میں 40فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نااہلی کے خسارے پورے کرنے کے لئے عوام پر بوجھ کیوں ڈالا جا رہا ہے؟ نااہل حکومت کو اب گھر جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں