فیصل سلطان

صحت سہولت پروگرام حکومت کا ایک انقلابی پروگرام ہے ،فیصل سلطان

اسلام آباد (گلف آن لائن)معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ صحت سہولت پروگرام حکومت کا ایک انقلابی پروگرام ہے ،اب کسی بھی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی۔اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے نمائندے شریک ہوئے ،ویڈیو لنک پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور کے پی کے صوبائی وزیر تیمور ظفر جھگڑا بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام کا دایرہ پورے ملک تک وسیع کردیا ہے،اب کسی بھی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی ۔

انہوںنے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت فاٹا تھرپارکر کے پی کے ازاد جموں کشمیر کے تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں ،پنجاب کے سات اضلاع کے لوگوں کو بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت تمام لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں ،اسلام اباد گلگت بلتستان کے تمام۔مستقل رہائشیوں کو جنوری 2022 سے ہیلتھ کارڈ کی سہولت موجود ہو گی،پورے ملک میں 19 ملین خاندان مفت صحت انصاف کارڈ کے تحت علاج کی سہولیات میسر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں