شان شاہد

عمر شریف کا انتقال پاکستان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے‘ شان شاہد

لاہور (گلف آن لائن) فلم انڈسٹری کے معروف اداکارشان شاہد نے کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈ اداکار عمر شریف کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں عمر شریف کی شاندار شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ہمیں مشکل اور تاریک وقت میں ہنسایا تاکہ ہم اپنی پریشانیوں کو بھول سکیں۔اداکار نے مزید لکھا کہ اللہ آپ کے لیے جنت کے راستے کو اس خوشی کی روشنی سے روشن کرے جو آپ نے ہماری زندگیوں میں بھری۔آخر میں شان شاہد نے لکھا کہ یہ پاکستان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں