شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے ج 23 ویں سالگرہ منائی

راولپنڈی (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے ج 23 ویں سالگرہ منائی ۔کرکٹ کے کھلاڑی شاداب خان نے اپنی 23 ویں سالگرہ منا ئی اْن کی سالگرہ کے موقع پر اْن کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے اْنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی حسن علی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شاداب خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لمبی زندگی کی دعا دی گئی ہے۔حسن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ‘جْگ جْگ جیو میرے یار۔

شاداب خان کو سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد اور دعائیں دی گئی ہیں۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی شاداب خان کو 23 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔آئی سی سی نے 107 انٹرنیشنل میچز، 134 وکٹس اور 960 رنز بنانے والے آل راؤنڈر شاداب خان کیلئے اپنی ٹوئٹ میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں