پنڈورا پیپرز

پاکستان پیپلزپارٹی نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لئے سیل کے قیام کا فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لئے سیل کے قیام کا فیصلہ مسترد کردیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنڈورا پیپرز کے لئے تحقیقاتی سیل کا قیام حکومت کا دہرا معیار ہے، پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی سیل اپنوں کو بچانے کا ایک طریقہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنڈورا پیپرز کی تحقیقاتی سیل کی نگرانی وزیراعظم کریں گے، تحقیقاتی سیل عدلیہ کی بجائے وزیراعظم کو رپورٹ کریں گے جس کا نتیجہ آٹا چینی گندم کمیشن جیسا ہی ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن سے صرف الزام کی بنیاد پر استعفیٰ مانگنے والا اب اپنے لوگوں سے استعفیٰ کیوں نہیں لے رہا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ پنڈورا پیپرز کے لئے بھی خان صاحب وہی طریقہ اپنائیں جو اپوزیشن ارکان سے وہ خود مطالبہ کرتے رہے ہیں، وزیراعظم جے آئی ٹی تشکیل دیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے کابینہ ارکان سے فوری استعفیٰ لیں،تحقیقاتی سیل کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا فیصلہ قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں