ریگولر بنیادوں

طلبہ کو پڑھائی کیلئے کسی تعلیمی ادارے سے ریگولر بنیادوں پر داخلہ لینا ہوگا

مکوآنہ (گلف آن لائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال کہتے ہیں ایچ ای سے نے کوالٹی ایجوکیشن بہتر بنانے کیلئے پرائیویٹ ڈگری ختم کی۔ اب طلبہ کو پڑھائی کیلئے کسی تعلیمی ادارے سے ریگولر بنیادوں پر داخلہ لینا ہوگا۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال کا کہنا تھا کہ تمام یونیورسٹیز کیلئے ایچ ای سی کی پالیسی کے مطابق کورسز آفر کرنا لازم ہے۔

اب کوئی یونیورسٹی ریگولر یا پرائیویٹ ایم اے آفر نہیں کرے گی۔ ایم اے کی جگہ بی ایس پروگرام کے پانچویں سمسٹر کے برابر داخلہ ملے گا۔ لیکن اب طلبہ کو کسی بھی ڈگری کیلئے کسی نہ کسی تعلیمی ادارے سے سمسٹر سسٹم کے تحت منسلک ہونا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں