ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان کبھی بھی کر پشن کرنیوالو ں کو این آر او نہیں دینگے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی بھی کر پشن کرنیوالو ں کو این آر او نہیں دینگے ، اپوزیشن صرف وزیراعظم عمران خان کی دشمنی ایجنڈا پرجمع ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی،وزیر اعظم عمران خان نے اپنی لا زوال جدوجہد سے(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کو دفن کر دیا ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کے راہنما ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کے خواب دیکھنے کی بجائے پہلے اپنی جماعت کے مسائل سلجھائیں ۔ پاکستانی معیشت کو لاحق چیلنجز کو دور کرنے کیلئے ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں نا گزیر ہیں اور حکومت مشکلات کے باوجود اس طرف پیشرفت کر رہی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم کا وڑن غریب عوام کو اوپراٹھانا ہے ، عمران خان کے تمام اقدامات غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہیں تحریک انصاف پاکستان میں تبدیلی کے سفر کو جاری رکھے گی۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا راز وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کی تکمیل میں ہے جس کی خاطر حکومت اور پی ٹی آئی دن رات عملی جدوجہد کررہی ہے، برسر اقتدار ہونے کے باوجود پارٹی کے کسی مفاد کی خاطر حکومتی مشینری کو استعمال نہیں کیا گیا بلکہ عوامی طاقت کے سہارے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کیا ہے پی ٹی آئی کی بڑھتی سیاسی قوت عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ انہو ں نے کہاکہ معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کرپشن کاخاتمہ ضروری ہے جلد وطن عزیزترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا وزیراعظم عمران خان نے تمام حکومتی اقدامات عوامی امنگوں کے عین مطابق اٹھائے ہیں جن کے اثرات واضح طو ر پر سامنے آرہے ہیں موجودہ حکومت کی جدوجہد عوامی خدمت کا حقیقی سرمایہ ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں