وزیر داخلہ

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چاروں صوبوں، جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان روابط بہتر بنانے پر زوردیا ہے ۔ بدھ کو یہاں وزیر داخلہ نیشنل ایکشن پلان سیکریٹریٹ فاٹا ہاؤس پہنچے اور نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندوں،چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے شرکت کی ۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے چاروں صوبوں، جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان روابط بہتر بنانے پر زور دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں