شاہ محمود قریشی

یورپی ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہےـجو دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن، پرویز اقبال لوسر نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، یورپی ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہےـجو دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، میری خصوصی ہدایات پر، دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں۔پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کو پاکـ ای یو فرینڈشپ فیڈریشن کی کارکردگی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ نے یورپی ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان۔ یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن، کی خدمات کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سمیت کء یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے سود مند ملاقاتیں ہوئیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے یورپی یونین ممالک کے وزرائے خارجہ کو افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ میں نے یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی خدمت میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم کے ٹھوس شواہد پر مشتمل ڈوزیر پیش کیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پر عزم ہے ۔ چیئرمین، پاکستان۔ یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن، پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس میں شرکت اور اس موقع پر یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں