شہباز گل

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کے معاملے پر ڈسکشن نہیں کریں گے، شہباز گل

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی صورت شہباز شریف سے چیئرمین نیب کے نام پر ڈسکشن نہیں کریں گے۔

اپنے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ ایسا نیب زدہ جس پر چوری، منی لانڈرنگ کے 25 ارب اور 7 ارب کے اوپن اینڈشٹ کیس ہوں، جو یہ نہ بتاسکے کہ چوکیدار، مالی اور ڈرائیور کے اکائونٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے، این آر او کے طلبگار سے وزیراعظم کسی صورت چیئرمین نیب پر ڈسکشن نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ کام ہوتے رہے کیوں کہ اس وقت دونوں سائیڈیں لوٹ مار میں یکساں تھیں۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے وزیر اعظم عمران خان کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے جلد مشاورت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے بعد وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں