چین

چین نے امور تائیوان کے حوالے سے امریکی اقدامات کی مخالفت کر دی

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے ، امریکہ کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے، متعلقہ امریکی بیانیہ ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ، جس سے بیرونی دنیا کو انتہائی غلط اور غیر ذمہ دارانہ اشارہ دیا گیا ہے۔۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے امور تائیوان کے حوالے سے بیان کے جواب میں کہا کہ امریکہ ایک طویل عرصے سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور تائیوان کے ساتھ سرکاری سطح پر عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے منفی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، ان میں تائیوان کو 750 ملین امریکی ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا منصوبہ ، امریکی فوجی طیاروں کی تائیوان جزیرے پر لینڈنگ اور بار بار جنگی جہازوں کا آبنائے تائیوان کو عبور کرنا شامل ہیں، یہ اشتعال انگیز کارروائیاں چین امریکہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

چین ان کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے لازمی جوابی اقدامات اپنا ئے گا۔ایک چین کا اصول چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے، امور تائیوان کے حوالے سے امریکہ کو ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی پابندی کرنی چاہیے۔ چین تائیوان کی علیحدگی کی کسی بھی سازش کو کچلنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کا عزم غیر متزلزل ہے،امریکہ کو اپنی غلطیوں کی تصحیح کرنی چاہیے اور تائیوان سے متعلقہ امور کو سمجھداری اور مناسب طریقے سے سنبھالنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں