چیئرمین پی سی بی

کرکٹ کی معیشت کو ترقی دینا ہے، چیئرمین پی سی بی

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاہے کہ کرکٹ کی معیشت کو ترقی دینا ہے، اس وقت ہماری کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی فنڈنگ پر چل رہی ہے، ہمارے مقامی سرمایہ کاروں کی حصہ داری کم ہے۔منگل کوپی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور وہاں کا روایتی گھنٹہ بجا کر دن کی ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہاں آنا انوکھا تجربہ ہے، میرے کراچی آنے کا مقصد ہے کہ کرکٹ اکانومی میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔انہوں نے کہاکہ ملکی کرکٹ آئی سی سی پر انحصار کرتی ہے، میں چاہتا ہوں آپ کرکٹ کی اکانومی بڑھانے میں حصہ لیں، ہمارے پڑوسی ملک میں سرمایہ کاری سے کرکٹ بہت آگے نکل گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں واپس جانے سے دو چیزیں سیکھی ہیں، ایک یہ کہ اگر آپ کی ٹیم نمبر ون ہو تو ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی، دوسری یہ کہ اگر کرکٹ اکانومی اچھی ہو تو بھی ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ اسکول کرکٹ کو فعال کررہے ہیں آپ سرمایہ کاری کریں۔رمیز راجہ نے کہاکہ میں ملکی تاریخ میں چوتھا کرکٹر ہوں جو چیئرمین پی سی بی بنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں