اعظم خان سواتی

اعظم خان سواتی کا بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور کہاکہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ زخموں کو بہترین طبی سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اللہ تعالیٰ زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخموں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

اپنا تبصرہ بھیجیں