سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے ایلچی کے درمیان یمن کے بحران پر گفتگو

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے دفتر میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرونڈبرگ سے ملاقات کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران میں یمن میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح دونوں شخصیات نے مملکت کی جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی۔

ان کوششوں کا مقصد یمن کے بحران کے ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کو سپورٹ کرنا اور یمنی عوام کے خلاف حوثیوں کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا ہے۔ملاقات میں یمن کے لیے سعودی عرب کے سفیر اور یمن میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سعودی پروگرام کے نگراں محمد آل جابر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں