فرخ حبیب

فرخ حبیب کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ رات گئے آنے والے شدید زلزلے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے ملبے تلے پھنسے ہوئے افراد کو نکال کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا،صوبائی حکومت اس قدرتی آفت سے بے گھر ہونے والوں کی ہرممکن مدد کرے گی، زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں