غنا علی

کیا بلال سعید بھی زین ملک سے مْتاثر ہوگئے ہیں؟ غنا علی کا سوال

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے سوال کیا ہے کہ کیا بلال سعید بھی زین ملک سے مْتاثر ہوگئے ہیں؟پاکستان میوزک انڈسٹری کے مقبول گلوکار بلال سعید نے اپنے نئے گانے ‘مٹی دا کھڈونا’ میں اپنے غیر ملکی انداز سے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔بلال سعید نے اپنے نئے گانے میں غیر ملکی گلوکار کے جیسا روپ اپنایا ہوا ہے جسے دیکھ کر گلوکار کے مداح اْنہیں پہچان نہیں پارہے۔گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مٹی دا کھڈونا میں محبت کی بے بس فطرت کو بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح وفاداری اور پیار کے باہمی تعاون سے محبت پروان چڑھتی ہے۔

دریں اثنا اداکارہ غنا علی نے بلال سعید کے گانے میں اْن کے لْک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘بلال سعید نے پاکستانی نڑاد برطانوی گلوکار زین ملک کو کاپی کیا ہے۔غنا علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ ‘کیا یہ صرف مجھے ہی لگ رہا ہے کہ بلال سعید بھی زین ملک سے متاثر ہوگئے ہیں؟واضح رہے کہ حال ہی میں بلال سعید کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں