ایران

ایران کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرتے رہیں گے، اسرائیلی آرمی چیف

تل ابیب ( گلف آن لائن)اسرائیل کے آرمی چیف اویو کوچاوی نے زور دیا ہے کہ تل ابیب ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرتا رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل کوچاوی نے کہا کہ ایران کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی فوجی آپریشن ہر محاذ پر اور ہر وقت جاری رہے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے جوہری منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے منصوبے توسیع اور ترقی کر رہے ہیں۔کوچاوی کے بیانات اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کی جانب سے ایران کی جانب سے قبرص میں اسرائیلی اہداف کے خلاف شروع کیے گئے جارحانہ آپریشن کو ناکام بنانے کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آئے ۔

گینٹز نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایران کی طرف سے قبرص میں اسرائیلی اہداف کے خلاف شروع کی گئی ایک اور جارحانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اب بھی ایک عالمی اور علاقائی چیلنج کے طور پر اسرائیل کے لیے ایک چیلنج ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایرانی حکام پرشدید تنقید کرتے ہوئے زور دیا کہ تہران دہشت گرتحریکوں کی حمایت اور مدد کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں