قومی اسمبلی کا اجلاس

وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ جمعرات کو یہاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور بابر اعوان نے اسپیکر ہائوس میں ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،ملاقات میں اہم قانون سازی اور ریاستی امور نمٹانے کیلئے اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا ،

اجلاس 22 اکتوبر بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا جائیگا،وزارت پارلیمانی امور اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کرے گی۔ بابر اعوان نے کہاکہ حکومت عوامی اور ملکی مفاد کی قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں چاہتی، وزیراعظم کی ہدایت پر قانون سازی کا عمل تیز کیا گیا ہے جلد نتائج سامنے آئیں گے۔ اسد قیصر نے کہاکہ امید ہے ایوان میں موجود تمام جماعتیں قانون سازی کیلئے موثر اور تعمیری کردار ادا کریں گی۔اسد قیصر نے کہاکہ پوری کوشش ہو گی کہ ایوان کا ماحول متاثر ہوئے بغیر قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں