عارف علوی

صدر مملکت کایومِ استقامت پر آزاد جموں و کشمیر ، خیبر پختونخوا ہ اور اسلام آباد کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ یومِ استقامت پر آزاد جموں و کشمیر ، خیبر پختونخوا ہ اور اسلام آباد کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ 08 اکتوبر 2005 ء کے زلزلے میں انہوں نے اپنے اعزّا و اقارب کو کھو یا، ہمیں ادارے مضبوط کرنے ، آفات کی روک تھام اور تیاری کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

08 اکتوبر کوقومی یومِ استقامت پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئیں ، یومِ استقامت پر آزاد جموں و کشمیر ، خیبر پختونخوا ہ ، اسلام آباد کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ 08 اکتوبر 2005 ء کے زلزلے میں انہوں نے اپنے اعزّا و اقارب کو کھو یا، تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئیں ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے ، ملک کے صحت ، تعلیم اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، پاکستان کے لوگوں نے ہمت اور استقامت سے قدرتی آفات کا سامنا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایک ایسے خطے میں رہتے ہیں جہاں قدرتی آفات کا خطرہ ہے ، ہمیں ادارے مضبوط کرنے ، آفات کی روک تھام اور تیاری کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے زلزلے ، لینڈ سلائیڈنگ اور حالیہ شہری سیلاب کی صورت میں متعدد قدرتی آفات دیکھی ، قدرتی آفات کی وجہ سے ناقابل تلافی جانی نقصان کے علاوہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ،آتشزدگی، گر می کی لہر ، سیلاب اور طوفان میں ماحولیاتی تبدیلی کے کردار کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن اور آگاہی پیدا کرنے کی ایک دانشمندانہ حکمت عملی اپنائی گئی ، خوشی ہے کہ عالمی برادری نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت معاشرے کے استحکام ، اداروں کی صلاحیت بڑھانے ، پاکستان کو خوشحال اور مضبوط ملک بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ہم اپنی مستقبل کی نسلوں کو محفوظ تر بنانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں