مریم اورنگزیب

ملک کی بربادی کا قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہے’مریم اورنگزیب

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک کی تباہی وبربادی کا قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہے ، پاکستان کی معاشی مشکلات عمران خان کی تین سال کی تاریخی کرپشن اور چوری کا تحفہ ہے حکمرانوں کو اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا۔

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معاشی مشکلات عمران صاحب کی تین سال کی تاریخی کرپشن اور چوری کا تحفہ ہے۔عمران خان نے 600 ارب کی چینی، 509 ارب کا آٹ، 800 کی ارب ایل این جی، 700 ارب کی دوائی چوری نہ کی ہوتی تو عوام آج مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں نہ پس رہے ہوتے ، 16000 ارب کا عمران صاحب قرض نہ لیتے تو یہی پیسہ سکولوں اور ہسپتالوں پہ خرچ ہو رہا ہوتا،عمران خان اپنی اور اپنے اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبیں نہ بھرتے تو آج عوام کو سستا آٹا ، چینی بجلی گیس دوائی مل رہے ہوتے،ملک کے 74 سال میں اتنی تباہی نہیں آئی جو ان 3 سال میں عمران صاحب کی کرپشن چوری، نالائقی نااہلی سے آئی ہے۔

عمران خان کی لوٹ مار کے اثرات آنے والے دس سال تک قوم کو برداشت کرنے پڑیں گے۔ترقی کی شرح 5.8 فیصد، مہنگائی 3 فیصد والے ملک کو عمران صاحب کی تباہ کن کرپشن نے تنزلی کی دلدل میں دھکیل دیا،ایک ایسے ملک کو جہاں لوگوں کو روزگار مل رہا تھا، غربت اور غریبوں کی تعداد کم ہو رہی تھی، عمران صاحب کی تباہ کن کرپشن نے معاشی تباہی سے دو چار کر دیا ،ایک ایسے ملک کو جہاں دہشت گردی ختم ہو رہی تھی، سی پیک آ رہا تھا، ملکی قرضے ختم ہو رہے تھے، عمران صاحب نے دوبارہ ریورس گیئر لگا دیا ،ایک ترقی کرتے ملک کو عمران خان نے اپنی تباہ کن کرپشن سے ذلت و رسوائی اور تنزلی کی طرف دھکیلا ہے ،عوام اب عمران خان اور کرائے کے ترجمانوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے،اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا۔ عمران خان اور ان کے چور اے ٹی ایمز ملک پر مسلط نہ ہوتے تو آج پاکستان کی یہ حالت اور عوام کی زندگی اجیرن نہ ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں