شاداب خان

میری دْعائیں بلوچستان کے عوام کیساتھ ہیں،احمد شہزاد، شاداب خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)قومی کرکٹر احمد شہزاد کی جانب سے کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے پر شدید دْکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ کے زلزلے کی خوفناک خبر کے ساتھ جاگنا پریشان کْن ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ میرے خیالات اور دعائیں ہرنائی کے عوام کے ساتھ ہیں، اللہ سب کو سلامت رکھے، آمین۔دوسری جانب شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری دْعائیں، بلوچستان زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں