شہبازشریف

شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرادیا

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرادیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنا جواب ایف آئی اے کے دفتر میں جمع کرایا جس کا تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 20 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھیجا تھا۔شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازسمیت فیملی کے دیگر افراد پر25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں