آریان خان

آریان خان کو ایک موقع دینا چاہیے، سومی علی

ممبئی (گلف آن لائن)سابق بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔آریان خان کو گزشتہ اتوار کو ممبئی میں گوا جانیوالے ایک کروز شپ میں ایک پارٹی میں شرکت پر دیگر افراد کے ساتھ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھاجس کے بعد سے بالی ووڈ کے بہت سے اداکاروں اور شخصیات نے ان کی حمایت کی اور اب سومی علی بھی ان کے دفاع کیلئے آگے آئی ہیں۔

سومی علی نے اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے تجربات بھی بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کیا کچھ استعمال نہیں کرتے؟ سب کو پتہ ہے، مجھے بہت غصہ آرہا ہے، آریان کو گھر جانے دینا چاہیے اور ایک موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی 15 برس کی عمر میں ڈرگز کا استعمال کیا، مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں