امریکہ اور طالبان

امریکہ اور طالبان اختتام ہفتہ پر دوحہ میں مذاکرات کریں گے

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی وفد ہفتے کے آخر میں افغان طالبان کے اعلی نمائندوں سے ملاقات کے لئے قطرکے دارالحکومت دوحہ جائے گا۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ملاقات امریکہ کے اہم قومی مفادات کے امور پر طالبان کے ساتھ عملی مذاکرات کا تسلسل ہے۔ تاہم اس کا مطلب طالبان حکومت کو تسلیم کرنا یا اسے قانونی جواز بخشنا نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس ملاقات کی بنیادی ترجیحات افغانستان سے امریکہ اور دیگر غیر ملکی شہریوں اور ملک چھوڑنے والے ایسے افغانوں کے محفوظ انخلا کو جاری رکھنا ہے جن کے ساتھ ہمارا خاص وعدہ اور طالبان کو ان کے وعدوں پر برقرار رکھنا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو افغان سرزمین امریکہ یا اس کے اتحادیوں کی سلامتی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملاقات میں امریکی حکام طالبان پر دبا ڈالیں گے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام کریں، ایک جامع حکومت بنائیں اور امدادی اداروں کو ضرورت کے علاقوں تک مفت رسائی کی اجازت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں