جوہری معاہدے

جوہری معاہدے پر مذاکرات کی بحالی کا انحصار ایران پر ہے، امریکا

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی انتظامیہ نے ایران کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی دوبارہ جلد از جلد بحالی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کا انحصار ایران پر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکا، ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا خواہاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سفارتی راستہ کھلا ہوا ہے اور ایران نے کہا تھا کہ وہ بھی جلد از جلد مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ان کی جلدکی تعریف ہماری جلدکی تعریف سے مماثلت رکھتی ہو گی اور ہم جلد ویانا میں مذاکرات شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں فریقین کی ایک ساتھ واپسی ہو اور بات چیت وہیں سے شروع ہو جہاں ہم نے ویانا میں مذاکرات کے چھ ادوار کے بعد پہنچے تھے۔تاہم امریکی اصرار کے باوجود ایران کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے آغاز سے قبل تمام پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں