شعیب ملک

صہیب مقصود کی ٹیم کے ساتھ دبئی روانگی مشکوک، شعیب ملک کے نام پر غور

اسلام آباد (گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کی ٹیم کے ساتھ دبئی روانگی کمر کی تکلیف کی وجہ سے مشکوک ہوگئی۔صہیب مقصود کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پاسکے جس کی وجہ سے ان کے متبادل کے بارے میں مشاورت شروع کر دی گئی، ذرائع کے مطابق ہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کے نام پر غور کیا جارہا ہے تاہم میڈیکل ایڈوائس پر ایک دو دن میں فیصلہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں