احتساب آرڈیننس

شہریوں کی شکایات ،وزیر اعظم کا 2549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم

اسلام آباد (گلف آن لائن)شہریوں کی شکایات ،وزیر اعظم نے 2549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیدیا ۔پی ایم ڈی یو کے مطابق 83741 شکایات دوبارہ کھول کر مجاز افسران کوضروری کاروائی کیلئے تفویض کیا جائے گا،مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کو جْزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا۔پی ایم ڈی یو کے مطابق 43351 شکایات 773 وفاقی اداروں کو کھولی جا ئیں گی،

صوبائی حکومتوں کی 40415 شکایات 2450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔پی ایم ڈی یو نے کہاکہ وفاقی سطح پر سب سے زیادہ شکایات 3181 IESCO کی کھولی جائیں گی۔اعلامیہ کے مطابق صوبائی سطح پر 1606پنجاب ہائی وے کی، خیبرپختونخواہ میں پی ڈی اے کی، 412 سندھ میں KWSP کی874 اوربلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130شکایات سر فہرست ہیں۔پی ایم ڈی یو کے مطابق عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں