مشاہد حسین سید

مغربی ممالک اور امریکہ افغانستان میں استحکام اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں،مشاہد حسین سید

اسلام آباد گلف آن لائن)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع مشاہد حسین سید نے مغربی ممالک اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں استحکام اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے افغانستان سے افواج کو واپس بلا لیا ہے اور اب افغان سرزمین میں ترقی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اور امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان مسائل کے حل میں مدد کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ افغانستان میں بدامنی خطے اور مغرب کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں