آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے 24 ممالک کے لئے قرضوں کی مد میں ریلیف کی چوتھی قسط کی منظوری دے دی

واشنگٹن (گلف آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے کوویڈ-19 کے خلاف مدد دینے کے لئے کم آمدنی والے 24 مستحق ممالک کے لئے قرضوں کی مد میں ریلیف فراہم کرنے کی چوتھی قسط کی منظوری دے دی ہے۔آئی ایم ایف نے ایک بیان میں بتایا کہ ایگزیکٹو بورڈ نے جمہوریہ کرغزستان اور لیسوتھو کو اس مالی امداد سے فائدہ اٹھانے والے ممالک میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی،جس سے ان ممالک کو 10 جنوری 2022 تک ان کے قرضوں کی واپسی میں چھوٹ دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق منظور کی گئی امداد کی چوتھی قسط تقریبا12کروڑ40لاکھ امریکی ڈالر پر مشتمل ہے اس سے قبل 13 اپریل 2020 ، 2 اکتوبر 2020 اور یکم اپریل 2021 کو تین اقساط کی منظوری دی گئی تھی۔قرضوں کی مد میں اس ریلیف سےکوویڈ- 19 کے اثرات کو کم کرنے کے لئے صحت ، سماجی اور معاشی مدد کے شعبوں کے لئے وسائل کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں