کرنسی مارکیٹ

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی

کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.75روپے سے گھٹ کر170.45روپے اور قیمت فروخت170.85روپے سے گھٹ کر170.55روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.50روپے سے کم ہو کر170.60روپے اور قیمت فروخت172روپے سے کم ہو کر171روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2.20روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید 198روپے سے کم ہو کر196.20روپے اور قیمت فروخت200روپے سے کم ہو کر197.80روپے پر آ گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے کم ہو کر231روپے اور قیمت فروخت234روپے سے کم ہو کر233روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورو کی قدر 30پیسے بڑھ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں