اسد عمر

آبادی کے بارے میں جتنا ڈیٹا ہوگا عام لوگوں کے مسائل حل ہونگے،اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ آبادی کے بارے میں جتنا ڈیٹا ہوگا عام لوگوں کے مسائل حل ہونگے،یونیسف کے تعاون سے وزارت منصوبہ بندی یہ اعدادوشمار اکھٹے کررہی ہے، مقامی حکومت اور سماجی خدمات سے متعلق سیمینار میں ویڈیو پیغام میں اسد عمر نے کہاکہ آبادی کے بارے میں جتنا ڈیٹا ہوگا عام لوگوں کے مسائل حل ہونگے، ملک میں بچوں کی پیدائش اور ان کی نشوونما کے مسائل موجود ہیںان مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ یونیسف کے تعاون سے وزارت منصوبہ بندی یہ اعدادوشمار اکھٹے کررہی ہے، وزارت منصوبہ بندی کے ادارہ شماریات کو بھی اعدادوشمار جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ انسانی ترقی کیلئے ایسے پروگرامز شروع کرنا ضروری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں