جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انجیلا میرکل سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئیں

برلن (گلف آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ بطور حکومتی سربراہ یہ ان کا آخری غیر ملکی دورہ ہو گا۔ وہ یروشلم میں اسرائیلی صدر اسحاق ہیرزوگ، وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ ژائیر لیپیڈ سے ملاقاتیں کر یں گی ۔

باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ایرانی جوہری پروگرام بھی بات چیت کا حصہ ہو گا۔ میرکل اس کے بعد ہولوکاسٹ کی یادگار پر پھول پر چڑھائیں گی۔ انہیں اسرائیل کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں