سرکاری سکولوں

محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے

سرگودھا(گلف آن لائن)محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکولوں کے اوقات کار موسم سرما تبدیل کردیئے جس کے مطابق بوائز سکولز کے اوقات کار صبح 8 بجکر 45 سے دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک ہوں گے۔

جبکہ گرلز سکولز کے اوقات کار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے دوپہر 2 بجکر 15 منٹ ہوں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق ڈبل شفٹ والے سکولز صبح 8 بجکر 30 سے 12بجکر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔اور دوسری شفٹ میں سکولز میں دن 1 بجے سے شام 5 بجے تک تعلیم دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں