اسرائیل

ایران کو باتوں کی حد تک نہیں بلکہ عملی طور پر جوہری ہتھیار سے روکیں گے،اسرائیل

تل ابیب (گلف آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے ملک کا موقف دہرایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اخباری بیان میں بینیٹ نے باور کرایا کہ اسرائیل صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ واقعتا تہران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کا شدید خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ان دنوں ویانا مذاکرات میں واپسی کے حوالے سے ایران کے جواب کی منتظر ہے جب کہ تہران ٹال مٹول کا مظاہرہ کر رہا ہے۔بینیٹ کے مطابق آخری تین برسوں کے دوران میں ایرانی حکام نے یورینیم کی افزودگی میں ایک بڑی جست لگائی ہے۔ وہ آج اپنی تاریخ میں ایٹم بم حاصل کرنے کے قریب ترین نقطے پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں