اخراجات میں کمی

حکومت اپنے اخراجات میں کمی کے ذریعے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبات پورے کرے’ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے انکم،سیلز ٹیکس ،ڈیوٹیز اور بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے40پیسے اضافے کے مطالبے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر عملدرآمد ہر طرح کے کاروبار کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہوگا،پاکستان میں پہلے ہی ٹیکسز کی تعداد اور شرح انتہائی زیادہ ہے لیکن ہر طبقہ ملک کیلئے اپنی استطاعت سے بڑھ کر قربانی دے رہاہے ۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی اورسیکرٹری جنرل محبوب علی سرکی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بے پناہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے پہلے ہی عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے جس سے ہر طر ح کے کاروبار میںشدید مندی کا رجحان ہے۔

ٹیکسز کی بھرمار اور بھاری یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کی وجہ سے کاروباری طبقات کی کمرٹوٹ چکی ہے لیکن انہیں ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزیدبوجھ لادھنے کے مطالبات سامنے آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کاروباری طبقات اور عوام سے مزید قربانی کی توقع رکھنے کی بجائے اپنے اخراجات میں کمی کے ذریعے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبات کوپورا کرے۔ انہوںنے کہا کہ شرح سودمیں کمی لائی جائے اور خاص طو رپر تاجروںکیلئے 30لاکھ روپے تک آسان شرائط پر بلا سودقرضوں کی پالیسی کابھی اعلان کیا جائے تاکہ مارکیٹ سے سرمائے کی قلت کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں