چیئر مین پی سی بی

پاکستان کرکٹ کی بہتری میں سب کو کردار ادا کرنا پڑے گا،میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، چیئر مین پی سی بی

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئر مین رمیز راجہ نے واضح کیا ہے کہ آگے بڑھنے کیلئے شارٹ کٹ کو ذہن سے نکال دیں، سخت محنت سے خود کو منوائیں۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں رمیز راجا نے نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور انکے سوالات کے جواب دیئے، ملاقات میں ٹیموں کے کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے نوجوان کرکٹرز کو کھیل میں جدت لانے، فیلڈنگ اور فٹنس بہتر بنانے کی ہدایت کے ساتھ انٹرنیشنل معیار کی سہولیات فراہم کرنے اور مزید پیسہ خرچ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق بورڈ سربراہ کا موقف تھا کہ یہاں چیئرمین پی سی بی نہیں، بطور کرکٹرز ملاقات کے لیے آیا ہ

وں، آگے بڑھنے کے لیے شارٹ کٹ کو ذہن سینکال دیں، سخت محنت سے خود کو منوائیں، پرفارمرز کو ضرور موقع ملے گا، کوچنگ کے معیار کو بھی بہتر بنانا ہے، اس میں غیر ملکی کوچز بھی لائیں گے، پاکستان کرکٹ کی بہتری میں سب کو کردار ادا کرنا پڑے گا،میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں