سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ ، دہشتگردی پھیلانے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل کرنے کا الزام میں مجموعی طور پر ملزمان کی اپیل پر12 سال کی سزا 3 سال میں تبدیل

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے دہشتگردی پھیلانے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل کرنے کا الزام میں مجموعی طور پر ملزمان کی اپیل پر12 سال کی سزا کو 3 سال میں تبدیل کردیاہے۔

منگل کوسندھ ہائیکورٹ نے دہشتگردی پھیلانے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل کرنے کا کے مقدمے میں مجموعی طور پر 12 سال سزا کیخلاف ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان کی مجموعی 12 سالہ سزا کو3 سال میں تبدل کردیا۔ ملزمان میں یحییٰ عتیق اور آصف عرف کالا عرف عباس شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 2018 میں محمود آباد پولیس کا مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔ 22 جنوری 2020 کو ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں