سینیٹر شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا گیس بحران پر انکوائری کا مطالبہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گیس بحران پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تباہی سرکار کی وجہ سے سردیوں میں ایک بار پھر گیس کا شدید بحران آنے والا ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ تباہی سرکار کی وجہ سے سردیوں میں ایک بار پھر گیس کا شدید بحران آنے والا ہے، حکومت نے سردیاں آنے سے پہلے ہی گیس کی 15 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ اس حکومت کے 3 سال میں ملک و عوام کو مسلسل بحران کا سامنہ ہے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صنعتیں اور چولھے بند ہو رہے، تین سال میں گیس کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔

شیری رحمن نے کہاکہ حکومت قیمتیں بھی بڑھا رہی اور صارفین کو گیس بھی فراہم نہیں کر رہی، 3 سال سے حکومت انہی غلطیوں کو دوہرا رہی ہے جس سے بحران پیدا ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ وقت پر ایل این جی کارگو کی خریداری میں کیا سائنس ہے جو اس حکومت کو 3 سال میں سمجھ نہیں آئی۔ انہوںنے کہاکہ مہنگی گیس خرید کر ملک کو اربوں روپے کا نقصان اور صارفین کو لوڈشیڈنگ دی گئی، تاریخ میں مہنگی تریل ایل این جی خریدنے والی تباہی سرکار پر کوئی انکوائری کیوں نہیں ہو رہی؟ گیس بحران کی انکوائری کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں