پاکستان پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک بار پھر آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق پارلیمان کا اعتماد میں لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق پارلیمان کا اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اخباروں کے ذریعے معلوم ہو رہا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے واشنگٹن روانہ ہوئے ہیں،سیاسی جماعتیں اور پارلیمان بے خبر ہے کہ آئی ایم ایف سے خن شرائط پر مذاکرات کئے جا رہے ہیں، پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئی ایم ایف کی مزید شرائط کو قبول کرنا مہنگائی کے سونامی کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات سے ملک میں مزید مہنگائی اور بدحالی کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں