فیصل واوڈ ا

الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈ اکی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کر دی ۔الیکشن کمیشن نے 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کی ۔میاں عاصف کے وکیل اور فیصل واوڈا کے نمائندے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن نے دوست علی جیسر کو کیس میں فریق نہ بنانے کی درخواست مسترد کردی ۔

الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نے رشید اے رضوی کے ذریعے دوست علی جسیر کو فریق نہ بنانے کی درخواست دی تھی، فیصل واوڈا کے نمائندے نے التوا کی درخواست دائر کردی۔ نثار درانی ممبر کمیشن نے کہاکہ کیس پہلے ہی کافی التوا کا شکار ہے،ایڈوکیٹ حسنین کی سرجری ہوئی ہے دوسرے وکیل معید کورونا کا شکار ہیں۔نمائندہ فیصل واوڈا نے کہاکہ 4 سے 5 ہفتے بعد کی تاریخ دی جائے بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11نومبر تک ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں