کامیاب پاکستان پروگرام

وزیر خزانہ شوکت ترین امریکہ روانہ ہوگئے ،آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خزانہ شوکت ترین امریکہ روانہ ہوگئے ،آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات میں بھی شریک ہونگے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے پالیسی مذاکرات 13 سے 15 اکتوبر تک جاری رہیں گے ،وزیر خزانہ آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کریں گے،مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام اس سال مارچ سے تعطل کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں